crossorigin="anonymous"> میونسپل سروسز کی لوگوں کی دہلیز تک فراہمی ہمارا مشن ہے۔ ندیم قریشی - societynewspk

میونسپل سروسز کی لوگوں کی دہلیز تک فراہمی ہمارا مشن ہے۔ ندیم قریشی

ملتان(سوسائٹی نیوز )

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلئے سارے ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے شاہ رکن عالم کالونی کے علاقے میں سمن آباد تا کے بلاک پارک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی لوگوں کی دہلیز تک فراہمی ہمارا مشن ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی محکمے کی کوتاہی اور غفلت قابل قبول نہیں ہے۔ ندیم قریشی نے کہا کہ ملتان شہر میں فراہمی اور نکاسی آب کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے لوگوں کی مشکلات حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بلا تفریق اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر امیدوار یونین کونسل قاضی نعیم اسلم و دیگر اہل علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button