crossorigin="anonymous"> فوجی شہداء کا سوشل میڈیا مذاق اڑانا شرمناک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف - societynewspk

فوجی شہداء کا سوشل میڈیا مذاق اڑانا شرمناک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

فوجی شہداء کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانا شرمناک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

 وزیر اعظم شہباز شریف نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی اہلکاروں کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے کو شرمناک قرار دے دیا۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے اور انہیں بُرا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا مہم صرف شرمناک ہی نہیں بلکہ خوفناک بھی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریے کا یہی نتیجہ ہے کہ یہ کم سن ذہنوں میں زہر گھول کر بدتہذیبی کو ترویج دیتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آخر ہمارا معاشرہ کس سمت جا رہا ہے؟ ہمیں شدت سے خود احتسابی کی ضرورت ہے۔

The social media campaign belittling & ridiculing the sacrifices of our martyrs was horrifying. This is what self-righteous political narratives do: they poison the minds of the youth & weaponise hate speech. Which way are we headed?

The moment calls for a deep reflection.

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022

خیال رہے کہ دو روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم پر ردعمل دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی، شہداء کی فیملیز اور افواج پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں غم و غصہ اور اضطراب ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے، کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلائی گئی، بے حس رویے ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہیں‘۔

یکم اگست کو بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جانے والا فوج کا ہیلی کاپٹر اچانک لاپتا ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران و اہلکار سوار تھے۔

اگلے روز ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا تھا۔ آئی ایس پی آر نے تمام افسران و اہلکاروں کی افسوس ناک حادثے میں شہادت کی تصدیق کی تھی۔

سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ افغانستان میں ڈرون حملے کیلیے پاکستانی زمین استعمال ہو‘

لیفٹیننٹ جنرل اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button