crossorigin="anonymous"> سلمان رشدی کے ساتھ ہو ہوا،وہ اس کے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے۔ چوہدری پرویز الہی - societynewspk

سلمان رشدی کے ساتھ ہو ہوا،وہ اس کے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے۔ چوہدری پرویز الہی

سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا،یہ اس کے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی

لاہور (سوسائٹی نیوز)

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ سلمان رشدی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں جو شر انگیزی کی،وہ ہر مسلمان کے لیے ناقابل برداشت ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر ہماری جان بھی قربان ہے۔

سلمان رشدی ان منفی قوتوں کا آلہ کار ہے جو مذہب کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش کر رہی ہیں۔سلمان رشدی کی ناپاک جسارت نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔خاتم النبین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہر مسلمان کا دل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے سرشار ہے۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کوالفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button