کاشتکار فاونڈیشن نے این اے 157میں مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔شاہ محمود قریشی نے منیر شاہین کا شکریہ ادا کیا

ملتان (سوسائٹی نیوز)
پی ٹی آئی کی امیدوار این اے 157 مہر بانو قریشی کے ضمنی الیکشن کی کمپین کے حوالے سے کاشتکار فاؤنڈیشن پاکستان کیطرف سے یونین کونسل جلال آباد بستی برھمن والا میں چوہدری امجد علی ارائیں کے ڈیرہ پر کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔میٹنگ میں مہر بانو قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

میٹنگ میں بانی کاشتکار فاونڈیشن پاکستان منیرشاہین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی سے کسانوں کے مسائل اور زرعی پالیسیوں بارے گفتگو کی۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کرنے کاشتکار فاونڈیشن پاکستان اور منیر شاہین و اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کسانوں کے مسائل کو ہر ممکن حد تک حل کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔
اس موقع پر چوہدری شعیب سنگھیڑہ، چوہدری شکیل سنگھیڑہ، ملک ظہور مہے ، شمس سنگھیڑہ ، ملک رمضان راں، ملک رضوان راں، چوہدری ناصر سنگھیڑہ، چوہدری امداد سنگھیڑہ اور دیگر شخصیات نے بھی موجود تھے ۔