crossorigin="anonymous"> خواجہ جلال الدین رومی کیلئے گورنر ہاوس میں دسویں ہائی اچیومنٹ ایوراڈز کی تقریب میں پنجاب کا سب سے اعلی ایوارڈ۔صنعتکاروں کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں۔گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان،صنعتکار بلوچستان کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں تاکہ صوبے کی محرومیاں کم ہوں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی - societynewspk

خواجہ جلال الدین رومی کیلئے گورنر ہاوس میں دسویں ہائی اچیومنٹ ایوراڈز کی تقریب میں پنجاب کا سب سے اعلی ایوارڈ۔صنعتکاروں کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں۔گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان،صنعتکار بلوچستان کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں تاکہ صوبے کی محرومیاں کم ہوں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

  خواجہ جلال الدین رومی کیلئے گورنر ہاوس پنجاب میں دسویں ہائی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب میں پنجاب کا سب سے اعلی ایوارڈ 

صنعتکاروں کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں۔گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان

صنعتکار بلوچستان کو بھی اپنی سرگرمیوں کا محور بنائیں تاکہ صوبے کی محرومیاں کم ہوں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

لاہور(سوسائٹی نیوز)

ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں صنعت کاروں اور تاجروں نے ہمشیہ دیانت دار ی کے ساتھ پروفشنل ازم کو مدنظر رکھ کر خدمت کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صنعت کاروں کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب انجئیر بلیغ الرحمن نے نے وفاقی ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان کے زیر اہتمام گورنر ہاوس میں دسویں ہائی اچیومنٹ ایوارڈز دینے کی تقریب میں کیا۔انھوں نے کہا آج کا دن میری زندگی کا خوشگوار ترین دن ہے کہ میں آج ملکی معیشت کو مضبوط بنانے والے کے درمیان نہ موجود ہوں۔بلکہ ان سے مکالمہ کر کے مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ وفاقی ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان نے اپنے قیام سے لے کر اب حکومت اور صنعت کاروں و تاجروں کے درمیان ہمشیہ پل کا کردار ادا کیا ہے۔جس سے پورے ملک کے چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کی حکومت کے ساتھ اعتماد کی فضا بحال ہو رہی ہے۔ان دسویں ہائی اچیومنٹ ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا اس طرح کے اقدامات سے تاجروں میں مسابقت کی فضا قائم ہوتی ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین سنیٹ سردار صادق سنجرانی نے کہا کہ آج تقریب میں شرکت سے قبل سوچ رہا تھا کہ ملک کے نامور کاروباری حضرات سے گزارش کروں گا کہ بلوچستان کی سر زمین کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں تاکہ ہمارے صوبے کی محرومیاں کم ہو سکیں۔انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔ایک جانب پوری دنیا میں کاروباری سرگرمیوں ماند پڑ رہی ہیں تو دوسری طرف ملکی سیاست میں جو عدم استحکام دکھائی دے رہا ہے۔اس سے سب سے زیادہ متاثر کاروباری و صنعتی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔اس صورت حال سے نکلنے کے لیے ہمیں اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔تاکہ ہم ملکی معیشت کو دوبارہ بہتری کی طرف لے جا سکیں۔

وفاقی ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان کے صدر عرفان اقبال شیخ نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔پاکستان ان دنوں کاروباری اعتبار سے بہت سے چیلنج فیس کر رہا ہے۔ہمیں پہلی مرتبہ ایسے مسائل کا سامنا ہے کہ جس کا حل ہم کوشش کے باوجود نہیں نکال پا رہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ سیاسی بحران ختم کر کے کاروباری طبقہ کو مراعات، اچھا ماحول فراہم کرے۔تاکہ بے روزگاری میں کمی آ سکے۔عرفان اقبال شیخ نے گورنر پنجاب اور چئیرمین سنیٹ سے مطالبہ کیا کہ فیڈریشن کے صدر کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا جائے۔انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا آج کی تقریب اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ ہم پورے پاکستان کے نامور صنعت کاروں اور تاجروں کے نمائندہ افراد کو دسویں ہائی اچیومنٹ ایوارڈز دے رہے ہیں۔اس سلسلے میں آج کی تقریب کا سب اہم ایوارڈ پنجاب سے تعلق رکھنے والے خواجہ جلال الدین رومی کو دے رہے ہیں۔جنہوں نے کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سماجی، علمی، ثقافتی اور تاریخی شعبوں میں یاد گار کام کئے ہیں۔وہ اس وقت جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں اور صحت عامہ کے لیے ہو وقت سر گرم رہتے ہیں اس کے علاوہ کورونا، سیلاب اور زلزلہ زدگان کی بحالی کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ کام کرتے رہے ہیں ۔ان کی انہی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان نے صوبہ پنجاب کا ایوارڈ انھیں پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے۔

فیڈریشن کے صدر کے مطالبے پر گورنر پنجاب اور چئیرمین سنیٹ نے کہا کہ فیڈریشن کے صدر کو وفاقی وزیر کے برابر عہدہ دینے کی تجویز بہت اہم ہے۔اس سلسلے میں ہم قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی کے لیے اراکین اسمبلی کو قائل کریں گے۔انشاءاللہ جب اگلے سال یہ تقریب منعقد ہو گی تو قوی امکان ہے کہ فیڈریشن کے صدر تب وفاقی وزیرکے طور پر ہمارے ساتھ موجود ہوں گے۔تقریب کے آخر میں چئیرمین سنیٹ سردار صادق سنجرانی نے اپنے دست مبارک سے خواجہ جلال الدین رومی اور دیگر افراد کو اپنے دست مبارک سے ایوارڈز دینے۔اس موقعہ پر وفاقی ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان کے پنجاب وسندھ کے وائس چیئرمین ندیم قریشی چاولہ اور پیٹرن چیف انجم نثار کے علاوہ پاکستان بھر کے چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button