crossorigin="anonymous"> خواجہ جلال الدین رومی کا کارڈیالوجی ہسپتال کے غریب مریضوں کیلئے پرمنٹ پیس میکر کا عطیہ، کسی غریب مریض کا پیسے نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن ملتوی نہ کیا جائے۔ خواجہ جلال الدین رومی کی ایم ایس کارڈیالوجی کو ہدایت - societynewspk

خواجہ جلال الدین رومی کا کارڈیالوجی ہسپتال کے غریب مریضوں کیلئے پرمنٹ پیس میکر کا عطیہ، کسی غریب مریض کا پیسے نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن ملتوی نہ کیا جائے۔ خواجہ جلال الدین رومی کی ایم ایس کارڈیالوجی کو ہدایت

خواجہ جلال الدین رومی کا کارڈیالوجی ہسپتال کے غریب مریضوں کیلئے پرمنٹ پیس میکر کا عطیہ، کسی غریب مریض کا پیسے نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن ملتوی نہ کیا جائے۔ خواجہ جلال الدین رومی کی ایم ایس کارڈیالوجی کو ہدایت

ملتان( سوسائٹی نیوز)

ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف منیجمنٹ کے چیئرمین ومعروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غریب اور نادار مریضوں کے علاج کے لیے لاکھوں روپے مالیت کے پی پی ایم نہ صرف خود عطیہ کیے ہیں بلکہ بورڈ آف منیجمنٹ کے دیگر ممبران , خواجہ محمد اقبال چودھری ذوالفقار انجم میاں کاشف ریاض میاں رحمان نسیم اور مہناز فرید اور دیگر ممبران اس کار خیر میں شامل کیا ہے ۔

انھوں نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال کو ہدایت کی کہ کارڈیالوجی ہسپتال آنے والے کسی بھی غریب مریض کے آپریشن کو صرف اس بنیاد پر ملتوی نہ کیا جائے کہ اس کے پاس آ پریشن کے پیسے نہیں ہیں۔ ملتان کے مخیر حضرات مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے دل کھول کر ان مریضوں کی مدد کریں گے۔

انھوں نے حکومت پنجاب سے بھی اپیل کی وہ ہسپتالوں کو زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کرے تاکہ مریضوں کے آ پریشن اور علاج معالجہ کو یقینی بنایا جا سکے ۔چودھری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں پرمنٹ پیس میکر جو کمزور دل کے مریضوں کے دل کی دھڑکنوں کنٹرول کرنے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں ہسپتال میں نہ ہونے کے باعث مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی تھی اور یہ پرمنٹ پیس میکر اتنے مہنگے تھے تھے کہ غریب مریض اور ان کے لواحقین لاکھوں روپے کے اخراجات ادا کر کے اپنا علاج نہیں کروا سکتے تھے۔ گزشتہ بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس کے دوران خواجہ جلال الدین رومی کو بتایا گیا ہے کہ ہسپتال کے اندر پندرہ سے زائد ایسے مریض رجسٹرڈ ہیں جن کی زندگیاں بچانے کے لیے انھیں پی پی ایم لگانا بہت ضروری ہے پر مننٹ پیس میکر جسے عرف عام دل کی بیٹری بھی کہا جاتا ہے ایک پیس میکر کی خریداری لاکھوں روپے میں ہوتی ہے ہے ہے لگانے کی ضرورت ہے ہے یہ ایک پیس میکر کے اوپر پر لاکھوں کے اخراجات ہیں ہیں اور غریب مریض لاکھوں روپے کی ادائیگی نہیں کرسکتے حکومت پنجاب کی طرف سے بھی ابھی تک خاطر خواہ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ان مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں جس پر خواجہ جلال الدین رومی نے اجلاس کے دوران جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کی طرف سے پہل کرتے ہوئے پہلے خود پیس میکر دینےکا اعلان کیا بعد ازاں بورڈ آف منیجمنٹ کے دیگر ممبران سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں جس پر میاں رحمان نسیم اور مہناز فرید نے بھی پانچ پانچ پرمنٹ پیس میکر دینے کا اعلان کیا۔

  اس سلسلے میں گذشتہ روز خواجہ جلال الدین رومی نے نے چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کا دورہ کیا اور نہ صرف کمزور دل کے مریضوں کے لئے لیے جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کی طرف سے پرمننٹ پیس میکر ز انتظامیہ کے حوالے کئے بلکہ کارڈیالوجی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر انھوں نے شجاع آباد کے غریب مزدور کی سات سالہ بیٹی علیزہ سے بھی ملاقات کی جس کے دل کے والو کی تبدیلی کے اخراجات جلال الدین رومی فاؤنڈیشن نے ادا کیے تھے کارڈیالوجی وارڈ کے دورے کے موقع پر سات سالہ علیزہ کی والدہ نے خواجہ جلال الدین رومی کو بتایا کہ اس کا خاوند دیہاڑی دار مزدور ہے اور وہ بچی کے تعلیمی اخراجات نہیں اٹھا سکتا ہے جس کے باعث بچی سکول نہیں جاتی ہے جس پر خواجہ جلال الدین رومی نے نے اعلان کیا کہ بچی کے تمام تعلیمی اخراجات خواجہ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن ادا کرے گی اور اس غریب فیملی کو باقاعدگی سے راشن بھی دیا جائے گا انہوں نے بچوں کے کارڈیالوجی وارڈ میں داخل تمام بچوں کی خیریت دریافت کی اور غریب مریضوں کو عطیات دیئے کارڈیالوجی وارڈ کے دورے کے موقع پر بچوں کے والدین نے انھیں بتایا کہ وہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے علاج کے لیے کاڈیالوجی ہسپتال آئے ہیں جہاں پر علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

  اس موقع پر انھیں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب کے کارڈ یالوجی ہسپتالوں میں بچوں کی کارڈیک سرجری کے لیے کوئی ایک بھی پروفیسر موجود نہیں ہے جو ایک پروفیسر کارڈیالوجی ہسپتال ملتان میں خدمات سرانجام دے رہا تھا اس کو بھی سیاسی تعلقات کی بھینٹ چڑھا کر ملتان سے سے لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ڈی جی خان بہاولپور پور اور ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں کوئی ایک بھی بچوں کے میجر آ پریشن کے لیے بچوں کا پروفیسر لیول کارڈیک سرجن نہیں جس پر انہوں نے کہا کہ اس اہم مسئلے پر وہ وزیر صحت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے بات کریں گے ڈی جی خان ملتان اور بہاولپور کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں بچوں کے کارڈیالوجی کے سینیئر سرجن کی تعیناتی یقینی بنایا جائے گا اور کارڈیالوجی ہسپتال ملتان سے ٹرانسفر کیے گئے بچوں کی کارڈیالوجی کے اکلوتے پروفیسر ڈاکٹر طارق وقار کو لاہور سے واپس ملتان لائیں گے۔

انھوں نے حکومت پنجاب اورمخیرحضرات سے بھی اپیل کی کہ ہسپتالوں میں داخل مریضوں کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں جب غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے ان حالات میں غریب مریضوں کا علاج معالجہ یقینی بنا کر غریب مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں ۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button