crossorigin="anonymous"> عوام کو حقیقی آزادی کا خواب دکھانے والوں نے خیبرپختونخواہ کو دیوالیہ اور صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کر دیا ہے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ - societynewspk

عوام کو حقیقی آزادی کا خواب دکھانے والوں نے خیبرپختونخواہ کو دیوالیہ اور صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کر دیا ہے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

عوام کو حقیقی آزادی کا خواب دکھانے والوں نے خیبر پختونخواہ کو دیوالیہ کر دیا ہے،
9سال سے کے پی کے میں حکومت کے بعد دہشتگردی کی واپسی کو “حقیقی آزادی ” سمجھا جائے؟
وزیراعلی خیبرپختونخواہ اپنے آبائی شہر سوات نہیں جا سکتے،وزراء بھتہ دیتے ہیں اور چلے ہیں اسلام آباد کو فتح کرنے۔
پیپلزپارٹی مستقبل کی حکمران جماعت ہے،نوجوانوں کی اکثریت پیپلزپارٹی کو جوائن کر رہی ہے۔
ملک ارشد اقبال بھٹہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)
پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ترجیح ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی یا عوام کی حقیقی آزادی نہیں بلکہ ان کی ترجیح صرف اور صرف “کرسی اقتدار” ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 9سالہ خیبرپختونخواہ میں اقتدار کا نتیجہ یہ ہے کہ صوبے کا ‏خزانہ خالی ہو چکا ہے اور صوبہ 850ارب کے قریب مقروض ہو کر تقریبا”دیوالیہ ہو چکا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں رک چکی ہیں۔دہشت گردی ایک بار پھر تیزی سے سر اٹھا چکی ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان ڈر کے مارے اپنے آبائی شہر سوات جا نہیں سکتے، خیبرپختونخواہ کے وزراء دہشتگردوں کو بھتہ دے رہے ہیں۔
عوام ان کی ترجیحات چیک کریں کہ یہ لاکھوں لوگ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں“انقلاب” آ سکے۔

ْملک ارشد اقبال بھٹہ نے عمران خان سے سوال پوچھا کہ خیبرپختونخواہ میں 9 سالہ آپکی حکومت کے بعد دہشت گردی کی واپسی کو کیا“حقیقی آزادی” سمجھا جائے؟

پی ٹی آئی کے ‏اہم وزراء کسی بھی معاملے کو سنجیدہ لینے اور اس کے حل کی بجائے صرف سوشل میڈیا اور ٹوئیٹر پر ٹرولنگ میں مصروف ہیں۔
عمران خان اتنے اچھے ہوتے تو کم از کم اپنے اقتدار والے صوبے کو تو 9سال میں ماڈل صوبہ بنا کر عوام کو عمل سے ثابت کرتے کہ “حقیقی آزادی” یہ ہوتی ہے۔البتہ انہوں نے یہ کمال ضرور کیا ہے کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سوال اٹھانے والے صحافیوں+ناقدین کو گالیاں پڑوانے کے لیے کرائے کی فوج کو صوبے کے سرکاری خزانہ پر رکھا ہے۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ عوام نے عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اور اب وہ اس کے جھانسے میں نہیں آنیوالی۔ضمنی اور جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کو اپنی مقبولیت کا لگ پتا جائے گا۔

چیئرمین پیپلقزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پوری دنیا میں پاکستان کو سربلند کرکےاپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔نوجوانوں کی بہت بڑی اکثریت بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سے محبت اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات جدجہد کو دیکھ کر پیپلزپارٹی کو جوائن کر رہی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مستقبل کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی ہی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button