پاک فوج میں اعلی سطح پر تبادلے: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بہاولپور تعینات

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات
راولپنڈی (سوسائٹی نیوز)
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ سردار حسن اظہر حیات کو کمانڈر پشاور کور تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اس سے قبل ملٹری سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لیفٹیننٹ سردار سرفراز علی کی شہادت کے بعد ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا تھا.