کمشنر ملتان عامر خٹک اور آر پی او رفعت مختیار کا میلسی میں محرم الحرام کے روٹس کا وزٹ،صورتحال پر اطمینان کا اظہار

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور آر پی او ملتان رفعت مختیار راجہ کا میلسی میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا وزٹ،
صورتحال پر اظہار اطمینان
میلسی(سوسائٹی نیوز)
کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور آر پی او ملتان رفعت مختیاراجہ نے جلوسوں کے راستوں کے اردگرد انتظامات اور سیکیورٹی معاملات کا معائنہ کیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور آر پی او ملتان رفعت مختیار راجہ نے تمام صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کمشنر ملتان ڈویژن انجنیئر عامر خٹک نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کو بہترین انتظامات کی فراہمی کیلئے تمام محکمے متحرک ہو کر کام کر رہے ہیں۔ سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤاور صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے۔ تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔میونسپل کمیٹی، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے ملازمین اپنی ڈیوٹی احسن انداز میں پوری کررہے ہیں۔تمام محکموں کے افسران مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ باہمی رابطے میں ہیں۔مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے بھر پور تعاون جاری ہے۔
آر پی او ملتان رفعت مختیار راجہ نے کہا کہ محکمہ پولیس کی طرف سے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے چیکنگ کی جا رہی ہے۔داخلی و خاراجی راستوں کو خار دار تاروں کے ذریعے بند کیا گیا ہے۔امن و امان کا قیام کے لیے افسران اور اہلکار چوکنا ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی میاں محمد رفیق احسن نے مجموعی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شاہد پرویز نے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی فیصل احمد اور ڈی ایس پی میلسی بھی موجود تھے۔