مخدوم جاوید ہاشمی نے این اے 155ملتان شہر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

مخدوم جاوید ہاشمی نے این اے 155 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
ملتان (سوسائٹی نیوز)
سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ملتان شہر کے حلقہ این اے 155 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سوسائٹی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ کل بروز بدھ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی پہلے بھی اس حلقہ سے الیکشن جیت چکے ہیں۔
مخدوم جاوید ہاشمی این اے 155کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کل مورخہ 8 فروری دن 2بجے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس نزد سٹی ہاسپیٹل بوسن روڈ میں ریٹرنگ آفیسر کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے-