میپکو یونین کی ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد لائق تحسین ہے۔ وسیم خان بادوزئی

ملتان( سوسائٹی نیوز )
مشیر وزیر اعلی پنجاب بیرسٹر وسیم خان بادوذئی نے کہا ہے کہ میپکو یونین کی ملازمین کے حقوق کے لیے جدوجہد لائق تحسین ہے۔ میپکو ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوھدری طلعت کی رہائش گاہ پر میپکو کے انٹرنل الیکشن میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین (cba) کے نومنتخب ڈویژنل چئیرمین اور عہدیداران کو مبارکباد دینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر وسیم خان باروزئی نے ملک یوسف کو وائس چیئرمین، حامد علی فہیم کو ممبر جنرل کونسل بننے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
اس موقع پر چوہدری محمود علی انجمن تا جران صدر ملتان کینٹ بازار بھی موجود تھے۔ طارق صدیقی، خرم شہزاد، وقاص شفیع،نوید ادیس، کاشف کھیڑا،محمد دین،جاوید نواذ،مذمل خان، نصرللہ خان،قیصر سالار،عامر نواذ،جاوید ماما، محمد باران،محمد عرفان،ملک شفیع،محمد ذین،خضر عباس اور دیگر سٹاف نے شرکت کی اور کامیاب پینل کی اور بھرپور تاون کی یقین دہانی کرائی کہ وہ میپکو ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ملتان:آ ل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین (cba) کے نومنتخب ڈویژنل چئیر مین اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کی تقر یب سے مشیر وزیر اعلی پنجاب بیرسٹر وسیم خان بادوذئی،چوہدری محمود علی،طارق صدیقی،حامد علی فہیم،چوہدری طلعت، ملک یوسف،طارق صدیقی، خرم شہزاد، وقاص شفیع،نوید ادیس، کاشف کھیڑا،محمد دین،ودیگر خطاب کررہے ہیں