crossorigin="anonymous"> مریم نواز لندن پہنچ گئیں،نواز شریف اور بھائیوں سے ملاقات،جذباتی مناظر - societynewspk

مریم نواز لندن پہنچ گئیں،نواز شریف اور بھائیوں سے ملاقات،جذباتی مناظر

مریم نواز لندن پہنچ گئیں،نواز شریف اور بھائیوں سے ملاقات

 لندن (سوسائٹی نیوز)

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لندن پہنچنے کے بعد اپنے والد سے ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق مریم نواز دوحا سے لندن پہنچیں جہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر اُن کے بھائی حسن نواز اُن کے منتظر تھے، تین سال بعد ملاقات کے وقت دونوں بہن بھائی جذباتی بھی ہوئے۔

مریم نواز ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچی جہاں لیگی کارکنان نے اُن کے حق میں نعرے بازی کی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شدید جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ مریم نواز شدت جذبات سے والد کے سینے پر سر رکھ کر بڑی دیر تک کھڑی رہیں اور ان سے بات کرنا مشکل ہو گئی۔ نواز شریف اور حسن نواز بھی مریم نواز سے مل کر بہت خوش اور جذباتی ہو گئے۔نواز شریف نے مریم نواز کو گلے لگا کر پیشانی پر بوسہ دیا اور کافی دیر تک پیار سے اس کے کندھے تھپکتے رہے۔اس موقع پر تمام افراد جذبات میں ڈوبے رہے اور کافی دیر بعد جا کر نارمل حالت میں آ کر ایکدوسرے سے بات چیت شروع کی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button