crossorigin="anonymous"> مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوباہ سماعت کیلئے مقرر - societynewspk

مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوباہ سماعت کیلئے مقرر

مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

لاہور (سوسائٹی نیوز)

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقررکردی نیا تین رکنی بنچ 14 ستمبر کو درخواست پر سماعت کریگا۔

لیگی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیربھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔

بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں فل بینچ 14ستمبر کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست گزار مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے چوہدری شوگر مل کیس میں میرٹ پر ضمانت منظور ہوئی۔ چار سال سے نیب نے ریفرنس دائر نہیں کیا۔ پاسپورٹ واپس نہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف وزری میں آتا ہے۔

عدالت رجسٹرار آفس کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔ اس سے قبل مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت سے معذرت کی تھی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button