crossorigin="anonymous"> پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین اور نتیجہ خیز لانگ مارچ ثابت ہو ۔ ذہین کنول - societynewspk

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین اور نتیجہ خیز لانگ مارچ ثابت ہو ۔ ذہین کنول

ملتان (سوسائٹی نیوز)

پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ جنوبی پنجاب کی سئنیر نائب صدر ذہین کنول نے کہا ہے کہ وزیر اباد سے دوبارہ لانگ مارچ کے اغاز نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام اج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزیر اباد سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کو کسی جگہ بھی نہیں روکا جا سکے گا۔

لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے ردعمل میں ذہین کنول نے کہا عمران خان ملک کی لاکھوں ماؤں بہنوں بیٹیوں اور بچوں و عوام کی دعاوں سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اوروہ راولپنڈ ی سے لانگ مارچ میں خود شرکت کر کے اسلام اباد میں داخل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین اور نتیجہ خیز لانگ مارچ ثابت ہو گا۔ ذہین کنول نے مزید کہا کہ لانگ مارچ سے خطاب میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے درست کہا ہے کہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں ۔انشا اللہ تعالیٰ اپنے قائد کی کال اور قیادت کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق ملتان میں ہونے والے ہر دھرنے میں جنوبی پنجاب وومن ونگ کی نمائندگی موجود ہوتی ہے اور آئندہ بھی قیادت کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

ذہین کنول نے کہا اب منزل قریب ہے مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں لانگ مارچ اب اسلام آباد پہنچ کر اقتدار کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button