مفتاح اسماعیل اب وفاقی وزیر نہیں رہے

‘مفتاح اسماعیل اب وفاقی وزیر نہیں رہے’
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو بطور وفاقی وزیر سبکدوش کر دیا گیا، مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کا اطلاق 19 اکتوبر سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو بطور وفاقی وزیر سبکدوش کر دیا گیا، مفتاح اسماعیل کو 6 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر عہدے سے سبکدوش کیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سےسبکدوشی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کا اطلاق 19 اکتوبر سے ہوگا۔
مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد بغیر قلمدان کےوفاقی وزیر تھے۔
مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کے بعد کابینہ کی تعداد کم ہوکر 74ہوگئی ہے ، اب کابینہ میں 34وفاقی وزرا،7 وزیر مملکت اور 4 مشیر ہیں۔