crossorigin="anonymous"> مائنس ون نہیں مائنس آل ہو گا،ملک تیزی سےسیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ شیخ رشید - societynewspk

مائنس ون نہیں مائنس آل ہو گا،ملک تیزی سےسیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ شیخ رشید

  • ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی (سوسائٹی نیوز)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مائنس ون مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل ہے۔یہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں۔ مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 12 اگست کو 3 بچجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست رات 11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button