ایم این اے سردار جعفر خان لغاری کا انتقال

جام پور(سوسائٹی نیوز)
بزرگ سیاستدان ایم این اے سردار جعفر خان لغاری لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، سردار جعفر خان لغاری کا انتقال صبح 8 بجے ہوا،سردار جعفر خان لغاری طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلاء تھے
سردار محمد جعفر خاں لغاری کا نماز جنازہ کل بروز اتوار یکم جنوری 2023 کو ان کے آبائی گاؤں بمقام مین کوٹ چھٹہ چوٹی زیریں روڈ ہیلی پیڈ چوک چوٹی زیریں میں ادا کیا جائے گا۔