crossorigin="anonymous"> ٹی 20 ورلڈ کپ کے 5لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت - societynewspk

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 5لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت

ٹی20 ورلڈکپ کے 5 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت

(سوسائٹی نیوز)میلبورن

آسٹریلیا میں اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اب تک 5 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 5 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جس میں 85 ہزار ٹکٹس بچوں کے شامل ہیں جبکہ ٹکٹ خریدنے والوں کا تعلق 82 مختلف ممالک سے ہے۔

سال 2020 میں آئی سی سی ویمنز ٹی20 کا فائنل میں میلبرن کرکٹ گراونڈ میں 86 ہزار 174 فینز نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا تھا، جس کے بعد ایک بار پھر تمام وینیوز فل ہاؤس ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت میچ کے تمام اضافی ٹکٹ بھی فروخت ہوچکے ہیں جبکہ دیگر بعض میچز کے ٹکٹ فروخت ہونا باقی ہیں۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button