crossorigin="anonymous"> شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم فور ملتان، خانیوال ،عبدالحکیم سیکشن تمام ٹریفک کیلئے بند۔ ترجمان موٹر وے پولیس - societynewspk

شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم فور ملتان، خانیوال ،عبدالحکیم سیکشن تمام ٹریفک کیلئے بند۔ ترجمان موٹر وے پولیس

شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فورملتان۔خانیوال۔عبدالحکیم سیکشن تمام ٹریفک کے لئے بند،ترجمان موٹروے پولیس

ملتان (سوسائٹی نیوز)

ترجمان موٹروے پولیس ایم فور کیمطابق خانیوال۔ملتان۔ عبدالحکیم موٹروے ایم فور پر حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹروےبند کر دی گئی۔

تمام مسافروں سے التماس ہے کے متبادل راستے کا انتخاب کرین۔موٹروے پولیس مزید کسی بھی پریشانی یا تکلیف سے بچنے کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن130 پر کال کریں

سفر شروع کرنے سے پہلے سمارٹ فون ایپ “ہمسفر ایپ” وزٹ کریں ۔شہریوں سے التماس ہے کہ شدید دھند کی صورت میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

دھند میں ڈرائیونگ کے دوران لائیٹسں ڈم پر رکھیں۔دھند میں ڈرائیونگ کے دوران ڈبل انڈیکیٹر اور فاگ لائٹس کا استعمال کریں۔ شدید دھند کی صورت میں وقفے وقفے سے گاڑی کے وائیپرز کا استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے درمیانی فاصلہ بڑھادیں ۔

ترجمان موٹروے پولیس ایم فور کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس ہمہ وقت آپ کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button