crossorigin="anonymous"> ملتان ضلعی انتظامیہ کا دمدمہ کو مثالی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ - societynewspk

ملتان ضلعی انتظامیہ کا دمدمہ کو مثالی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ

ملتان ضلعی انتظامیہ کا دمدمہ کو مثالی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ،

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے فوڈ کورٹ اور کافی پوائنٹ بنانے کی منظوری دے دی

ملتان (سوسائٹی نیوز)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملتان دمدمہ پر فوڈ کورٹ کے ٹھیکے  کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ 3 دسمبر کو اچھی شہرت کی حامل کمپنی کو فوڈ کورٹ کا ٹھیکہ الاٹ کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ ریسٹورنٹ کا مقصد فیملیز کیلئے محفوظ تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ قلعہ کہنہ اور دمدمہ کو خوبصورت لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ سے بھی مزین کیا جائے گا ۔شہر اولیاء کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کرنے کے منصوبے بھی جاری ہیں۔ پہلے فیز کی خونی برج فضیل کو مکمل اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button