crossorigin="anonymous"> ملتان ڈسرکٹ بار الیکشن نتائج 2023/24,وحید رضا بخاری صدر،علی الطاف گیلانی جنرل سیکرٹری منتخب - societynewspk

ملتان ڈسرکٹ بار الیکشن نتائج 2023/24,وحید رضا بخاری صدر،علی الطاف گیلانی جنرل سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار ملتان الیکشن 2023/24 نتائج،صدر وحید رضا بخاری، جنرل سیکرٹری سید الطاف علی گیلانی منتخب

ملتان (سوسائٹی نیوز)

ڈسٹرکٹ بار ملتان کے الیکشن 2023/24 کے نتائج کے مطابق صدارت کی نشست پر انڈیپینڈنٹ لائرز گروپ کے وحید رضا بخاری 1439 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل عمران خان خاکوانی 860 اور رانا معراج نے 489 ووٹ لیے۔

جنرل سیکرٹری کی نشست پر سید علی الطاف گیلانی کامیاب قرار پائے۔سید علی الطاف گیلانی 1184 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ ان کے مدمقابل نوید الرحمٰن ہاشمی 652، عارف شاہ 639،ملک عدنان 588 ووٹ حاصل کرسکے۔

 محمد طارق سیال نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہوگئے۔محمد طارق سیال نے 1666 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ ان کے مدمقابل فہد خالد 770،سعدیہ ارم نے 311 ووٹ حاصل کئے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر روبینہ رانا 1322 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں۔ان کی مدمقابل حافظہ حفضہ رحمان نے 1284 ووٹ حاصل کیئے۔

لائبریری سیکرٹری کی نشست پر محمد عمر محمود 1117 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ان کے مدمقابل عدیل احمد قیصر انصاری نے 958اور سید محمد طارق بخاری نے 619ووٹ لیئے۔

فنانس سیکرٹری کی نشست پر محمد امتیاز جمیل 1763ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ان کی مدمقابل راحیلہ مبشر کلاسرہ نے 960ووٹ حاصل کئے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button