پنجاب بھر میں “اینٹی ڈینگی ویک” میں بہترین کارکردگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان مسرت بی بی کی پہلی پوزیشن

ملتان ( سوسائٹی نیوز)
پنجاب بھر میں “اینٹی ڈینگی ویک” میں بہترین کارکردگی پر لوکل گورنمنٹ ملتان کی ڈپٹی ڈائریکٹر مسرت بی بی کو پہلی پوزیشن کا ایوارڈ ملا ہے۔

ڈائریکٹر پنجاب لوکل گورنمنٹ لالہ موسی اکیڈیمی میاں نجیب اسلم نے لالہ موسی اکیڈیمی میں ایک پروقار تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان مسرت بی بی کو ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دیا اور ان کی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر پنجاب بھر کے لوکل گورنمنٹ افیسران بھی موجود تھے۔