crossorigin="anonymous"> آصف علی زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلیں میرٹ پر خارج کر رہے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ - societynewspk

آصف علی زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلیں میرٹ پر خارج کر رہے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ

آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں میرٹ پر خارج کر رہے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے نیب کیسز میں ان کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں خارج کردی ہیں۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے نیب کیسز میں سابق صدر کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے یہ اپیلیں خارج کردی ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں میرٹ پر خارج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے 4 اپیلیں واپس لینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، نیب کا کہنا تھا کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہوگی۔

نیب کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دستاویز کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد، قانون شہادت کے مطابق نہیں۔

خیال رہے کہ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو سنہ 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button