crossorigin="anonymous"> عثمان بزدار کا اپنے کزنز کو چیف انجنیئر کے عہدے پر خلاف ضابطہ ترقیاں دینے کا انکشاف،نیب کا نوٹس - societynewspk

عثمان بزدار کا اپنے کزنز کو چیف انجنیئر کے عہدے پر خلاف ضابطہ ترقیاں دینے کا انکشاف،نیب کا نوٹس

عثمان بزدار کا اپنے کزنز کو چیف انجنیئر کی پوسٹ پر خلاف ضابطہ ترقیاں دینے کا انکشاف،

نیب کا عثمان بزدار دور میں خلاف ضابطہ ترقیوں کا نوٹس

لاہور (سوسائٹی نیوز)

نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور میں محکمہ مواصلات میں ہونے والی خلاف ضابطہ ترقیوں کا نوٹس لے لیا۔

نیب لاہور نے سیکشن 27 کے تحت سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ترقی پانے والے افسران کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے افسران کے خلاف اگر ایف آئی آر ہیں تو ریکارڈ دیا جائے۔

نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب کی چیف انجینئرکے عہدوں پر تعیناتیوں کی منظوری کا ریکارڈ اورترقی پانے والے افسران کی سنیارٹی لسٹ بھی طلب کرلی۔نیب نے چیف سیکریٹری پنجاب سے سی اینڈ ڈبلیو میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کا ریکارڈ 13ستمبر کوطلب کرلیا۔

نیب کا کہنا تھا کہ چیف انجینئر نوید بھٹی کی سروس پروفائل کا ریکارڈ دیا جائے اور ترقی پانے والے چیف انجینئرز کے حوالے سے آڈٹ پیرا رپورٹ پیش کی جائے۔

عثمان بزدار نے سنیئر افسران پر اپنے کزن کو ترجیح دیکر چیف انجیر کے عہدے سے نوازاتھا۔ سہیل اکرم کو 31 ،فیاض بزدار کو 33 اور نوید بھٹی کو 35 ویں نمبر سے اٹھاکر چیف انجینئر تعینات کیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button