مہناز عامر شیخ صدر و دیگر عہدیدار بلامقابلہ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملتان منتخب

وویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملتان کی نئی باڈی کا اعلان
مہنازعامر شیخ بلامقابلا صدر، سینئر نائب صدر ثمینہ وقار،نائب صدر مرساہ بتول منتخب ہو گئیں
ملتان(سوسائٹی نیوز )
وویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملتان ڈویژن کی نئی باڈی کا اعلان کر دیا گیا۔ مہنازعامر شیخ کو سال 2023/2022 کے لئے بلامقابلا صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ باقی تمام عہدیداران بھی بلامقابلا منتخب ہو گئے ہیں۔ سینئر نائب صدر ثمینہ وقار،نائب صدر مرساہ بتول کو منتخب کیا گیا ہے۔ 14رکنی ایگزیکٹو باڈی میں فاطمہ فضل،مسز زاہد ہ، مسز سعدیہ، مسز رضیہ شا ہ،ثمینہ طاہر، فریحہ،منیر نسیم اختر، امبرین عباس،سیرت فاطمہ،طاہر نسیم، رفعت فضل، اور دیگر شا مل ہیں۔
اس بارے میں سابق صدر وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کہنا ہے۔ وویمن چیمبر آف کامرس خواتین صنعتکاروں کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنی تیارکردہ مصنوعات کو دنیا میں پھیلا سکتی ہیں اور ہم نے ہمیشہ ہی گھر یلو ہنرمند خواتین کو قابل بنایا ہے کہ اس پلیٹ فارم سے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ انہو ں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک با د دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ اُمید کرتی ہیں کہ نومنتخب عہدیداران وویمن چیمبرآف کامرس کے لئے نیک نیتی سے دن رات محنت اور لگن کے سا تھ کام کر یں۔
ملتان:وویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملتان ڈویژن سال 2023/2022 کی بلامقابلہ نومنتخب صدر مہنازعامرشیخ، سینئر نائب صدر ثمینہ وقار،نائب صدر مرساہ بتول 14رکنی ایگزیکٹو باڈی میں فاطمہ فضل،مسز زاہدہ، مسزسعدیہ، مسز رضیہ شاہ،ثمینہ طاہر، فریحہ،منیر نسیم اختر، امبرین عباس،سیرت فاطمہ،طاہر نسیم، رفعت فضل،بیگم فرخ مختار کے ہمراہ گروپ فوٹو