crossorigin="anonymous"> انصاف پیرامیڈیکل سٹاف ایسوی ایشن نشتر ہسپتال کا الیکشن کرانے کا مطالبہ - societynewspk

انصاف پیرامیڈیکل سٹاف ایسوی ایشن نشتر ہسپتال کا الیکشن کرانے کا مطالبہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)

نشتر ہسپتال ملتان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کےالیکشن 2022۔2023 کے لیے انصاف پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن متحرک،میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو الیکشن کرانے کے حوالے سے تحریری درخواست دے ڈالی۔تفصیل کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن کے سلسلے میں نشتر ہسپتال ملتان کے انصاف پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی متفقہ رائے سے جنرل سیکرٹری ملک رمضان میتلا کی جانب سے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے نام لکھی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن سال2020 کے ماہ اکتوبر کو سرانجام پائے تھے جس کی دو سالہ مدت پوری ہونے کو ہے۔اس لیے دوبارہ الیکشن کروانے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ درجہ چہارم کے ملازمین کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button