نوشین ملک کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کیپٹن ر ثاقب ظفر
ملتان (سوسائٹی نیوز)
سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب نوشین ملک کے ایکس پاکستان رخصت پر روانہ ہونے کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ر ثاقب ظفر،جنوبی پنجاب کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز اور انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے تقریب سے اپنے خطاب میں نوشین ملک کی خدمات کو زبردست خراج تحسین کیا اور کہا کہ نوشین ملک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بانی رکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کامیابی میں افسران کا بہت بڑا کردار ہے اور یہاں خدمات سرانجام دینے والے اہلکار سے افسران تک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
کیپٹن ر ثاقب ظفر نے بتایا کہ سول سیکرٹریٹ ملتان کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جبکہ سول سیکرٹریٹ بہاولپورکی تعمیر کا آغاز بھی بہت جلد کردیاجائے گا۔
سیکرٹری سروسز نوشین ملک نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعیناتی ان کے لئے ایک اعزاز تھی۔ نوشین ملک نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے زیرو سے کام کا آغاز کیا تھا اور مجھے فخر ہے کہ میں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو متحرک ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے نوشین ملک کو اس موقع پر یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔
ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز کی جانب سے نوشین ملک کو تحائف پیش کئے گئے۔تقریب میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ،کمشنر ملتان ،سیکرٹری ہاوسنگ ،سیکرٹری زراعت ،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کئر، سیکرٹری فاریسٹ ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے شرکت کی۔