اوگرا کی ملک میں پٹرول کی قلت کی تردید،18 سے 37 دن کے ذخائر دستیاب

اوگرا کی ملک میں پٹرول کی قلت کی تردید، 18سے 37 دن کے ذخائر دستیاب
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
اوگرا نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پٹرول وڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔
ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے بتایا کہ ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن پٹرول کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں، مقامی ریفائنریز پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں