crossorigin="anonymous"> وزہراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ایم پی اے ندیم قریشی کی تجویز پر لکڑ منڈی فلائی اوور کی تعمیر،آئی ہسپتال کے قیام اور کبوتر منڈی ڈسپنسری کو ٹاون ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی اور دورہ ملتان کی دعوت بھی قبول کر لی۔ - societynewspk

وزہراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ایم پی اے ندیم قریشی کی تجویز پر لکڑ منڈی فلائی اوور کی تعمیر،آئی ہسپتال کے قیام اور کبوتر منڈی ڈسپنسری کو ٹاون ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی اور دورہ ملتان کی دعوت بھی قبول کر لی۔

ملتان( سوسائٹی نیوز )

رکن پنجاب اسمبلی محمد ندیم قریشی نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے انکے افس میں ملاقات کی اور مختلف سیاسی امور اور ملتان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر محمد ندیم قریشی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو لکڑ منڈی فلائی اوور کی تعمیر، آئی ہسپتال کے قیام اور کبوتر منڈی ڈسپنسری کو ٹاؤن اسپتال میں اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں کی اھمیت بارے دستاویزات اور تخمینہ جات پیش کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تینوں پراجیکٹس پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کردیے۔

ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے وزیر اعلی پنجاب کو ملتان میں پلاک کے زیر اہتمام قائم ایف ایم ریڈیو کے افتتاح اور دورہ ملتان کی دعوت دی جو وزیر اعلیٰ نے قبول کرلی۔ وزیر اعلی پنجاب نے محمد ندیم قریشی کی میڈیا پر حکومت پنجاب کی بھرپور اور موثر نمائندگی کو سراہتے ہوئے حلقہ پی پی 216 ملتان میں مختلف پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے بھی احکامات جاری کیے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button