ملک و قوم کو مشکلات سے صرف جماعت اسلامی نکال سکتی ہے۔ راو محمد ظفر
ملتان (سوسائٹی نیوز)
امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے صوباٸی میڈیا کوارڈینیٹر کنور محمد صدیق کی رہاٸش گاہ پر جاکر ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلٸے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ کوٸی حکومت چھوڑنا چاہتا ہے اور نہ کوٸی اسمبلیاں توڑنا چاہتا ہے ۔پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کےدرمیان چوہے بلی کھیل جاری ہے۔ عوام کی کسی کو پرواہ اور فکر نہیں ۔ان کا عوام کی خدمت نہیں ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔
ملک و قوم کو مساٸل و مشکلات سے صرف جماعت اسلامی کی دیانتدار باصلاحیت قیادت اور ٹیم نکال سکتی ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان انتخابات کی تیاری کریں ہم اپنے جھنڈے اپنے منشور اور اپنے انتخابی نشان ترازو پر حصہ لینگے۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں اپنے حقوق کیلٸے دو ماہ سے جاری دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کی بجائے ان پر وحشیانہ تشدد غیر آٸینی غیرجمہوری اور ظالمانہ اقدام ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔