crossorigin="anonymous"> تنظیم سازی کا مقصد ملازمین کے مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بہبود ہے۔ کریم نواز خان - societynewspk

تنظیم سازی کا مقصد ملازمین کے مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بہبود ہے۔ کریم نواز خان

ملتان ( سوسائٹی نیوز)

آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن ملتان ڈویثرن ملتان کے زیر اہتمام ایک اہم تقریب میونسپل کارپوریشن ملتان ممتازآباد آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت کریم نواز خان مرکزی سینئر نائب صدر APMEF / ڈویثرنل صدر APMEF ملتان ڈویثرن ملتان نے کی۔ تقریب میں آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن ملتان ڈویثرن ملتان کی تنظیم سازی کے سلسلے میں نئے منتخب ہونے والے عہدیداران میں کریم نواز خان مرکزی سینئر نائب صدر APMEF / ڈویثرنل صدر APMEF ملتان ڈویثرن ملتان نے نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔

منتخب ہونے والے عہدیداران میں فروا خان ڈویثرنل جنرل سیکرٹری ملتان ڈویثرن ملتان، آفاق بیگ ڈویثرنل آفس سیکرٹری ملتان ڈویثرن ملتان، سجاد علی ڈویثرنل وائس چیئرمین ملتان ڈویثرن ملتان، مبشر علی ڈویثرنل سینئر نائب صدرملتان ڈویثرن ملتان، فرخ خان ترین ڈویثرنل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملتان ڈویثرن ملتان اور رافیہ اظہرڈویثرنل سینئر نائب صدر ملتان ڈویثرن ملتان شامل ہیں۔ کریم نواز خان مرکزی سینئر نائب صدر APMEF / ڈویثرنل صدر APMEF ملتان ڈویثرن ملتا ن، فروا خان ڈویثرنل جنرل سیکرٹری ملتان ڈویثرن اور چیف میڈیا ایڈوائزر ایپکا ساؤتھ پنجاب ملک عدنان خالد نے منتخب عہدیداران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عہدیداران سے عہد لیا کہ مستقبل میں آپ APMEF کے پلیٹ فارم سے ملازمین کے فلاح و بہبود کے لیے آگے بڑھ کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی کا مقصد ملازمین کے مسائل کا حل اور انکی فلاح و بہبود ہے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی بااحسن ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے اور انہیں انکے حقوق دلوائے جائیں تاہم ملازمین بھی اپنے فرائض ادا منصبی ایمانداری سے ادا کریں تاکہ لوگوں کو ریلیف ملتا رہے

 

ملتان۔آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن ملتان ڈویثرن ملتان کے عہدیداران میں کریم نواز خان مرکزی سینئر نائب صدر APMEF / ڈویثرنل صدر APMEF ملتان ڈویثرن ملتا ن، فروا خان ڈویثرنل جنرل سیکرٹری ملتان ڈویثرن اور چیف میڈیا ایڈوائزر ایپکا ساؤتھ پنجاب ملک عدنان خالدنوٹیفیکیشن تقسیم کررہے ہیں

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button