crossorigin="anonymous"> ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام جنگ/جیو نیوز ملتان کے ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے اور تنخواہوں کی تاخیر سے ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ - societynewspk

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام جنگ/جیو نیوز ملتان کے ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے اور تنخواہوں کی تاخیر سے ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام جنگ/جیو نیوز ملتان کے ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے اور تنخواہوں کے تاخیر سے ملنے کے خلاف مظاہرہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام مظاہرہ جنگ جیو نیوز آفس نصرت روڈ کینٹ میں کیا گیا ، احتجاجی مظاہرہ میں ایم یو جے کے صدر رانا پرویز حمید،جنرل سیکرٹری احتشام مرزا،سابق صدر ایم یو جے اور بیوروچیف جیو نیوز ملک شہادت اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے عبدالروف مان،ملتان پریس کلب کے سیکرٹری جنرل نثار اعوان،ایگزیکٹو ممبر پی ایف یو جے خالد کھاکھی،کاشف صدیقی،یاسر بھٹی،حسن بخاری،محمد اکرام،ایم یو جے کے عہدیداروں اور جنگ/جیو کے ملازمین نے اپنے حق اور تنخواہوں میں اضافے کے لئے ملتان آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا پرویز حمید،ملتان پریس کلب کے سابق سیکرٹری جنرل نثار اعوان اور دیگر نے خطاب کرتے کہا کہ جنگ/جیو کے مالکان سالانہ اربوں روپے کا منافع کما رہے ہے اس کے باوجود ملازمین کو ان کا حق پورا نہیں دے رہے، جنگ ملتان کی دس سال پہلے جو تنخواہیں تھیں آج بھی وہی دی جا رہی ہیں جبکہ مہنگائی کئی سو گنا بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے جیو نیوز کے مالکان سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو جیو اور جینے دو کے ذریعے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی ترغیب دینے والے ادارے کے ملازمین کو بھی جینے کا حق دیا جائے اور مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔ یونین رہنماؤں نے یقین دلایا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں جیو نیوز ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button