اوورسیز پاکستانیز ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔سید فخر امام

ملتان(سوسائٹی نیوز )
سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ملکی معاشی و معاشرتی ترقی میں اوورسیز پاکستانیز کا اہم کردار ہے۔ عمران خان کے دورِ حکومت میں اوورسیزپاکستانیز نے کثیر زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا جس سے معیشت کو استحکام حاصل ہوا آج ضرورت ہے کہ ہم اپنے ملک کو معاشی و معاشرتی حب بنانے میں اپنااپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی جانب توجہ دینا ہوگی۔ دنیا میں انہیں قوموں نے کی جنہوں نے محنت و لگن کو اپنا شعار بنایا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کبیروالہ کے دورے کے موقع پر اوورسیزپاکستانی انجنئیر شاہد عباس سہو سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر سماجی رہنما وسیم عباس شاہ اور سکندرحیات دھوانہ بھی موجود تھے۔
دریں اثناءسابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کبیر والا میں انتہائی مصروف دن گذارا۔انہوں نے مختلف علاقوں میں وفات پانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی جبکہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
کبیروالا/ ملتان سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام سے اوورسیزپاکستانیز انجنیئر شاہد عباس سہو ملاقات کررہے ہیں دوسری طرف کبیر والامیں مختلف مقامات پر تقریبات میں شرکت اور فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔