crossorigin="anonymous"> پاکستان اور چین کا سی پیک کو نئی جہت پر لیجانے کا عزم، شہباز شریف عملیت پسند اور کارکردگی کی حامل شخصیت،جلد دورے کے منتظر ہیں۔ چینی صدر - societynewspk

پاکستان اور چین کا سی پیک کو نئی جہت پر لیجانے کا عزم، شہباز شریف عملیت پسند اور کارکردگی کی حامل شخصیت،جلد دورے کے منتظر ہیں۔ چینی صدر

پاکستان اور چین کا ‘سی پیک’ منصوبے کو نئی جہت پر لیجانے کا عزم

سمرقند (سوسائٹی نیوز)

چینی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو “عملیت پسندی اور کارکردگی” کا حامل شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چین پاکستان دوستی کے لیے دیرینہ عزم رکھنے والےرہنما ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

دونوں عالمی رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق دونوں رہنماؤں میں باہمی اعتماد،افہام وتفہیم کےماحول میں خوشگوار بات چیت ہوئی،

چینی صدرنے وزیراعظم شہباز شریف کو “عملیت پسندی اور کارکردگی کاحامل شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چین پاکستان دوستی کے لیے دیرینہ عزم رکھنے والےرہنما ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم مشترکہ ویژن اور علاقائی تعاون کیلئےبہترین فورم ہے، پاکستان اور چین نے آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنرشپ اور آہنی بھائی چارے نے وقت کی کسوٹی کا مقابلہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی پائیدار ترقی،علاقائی رابطوں کے لیے حکومتی پالیسیوں سے چینی صدر کو آگاہ کیا، اس کے علاوہ وزیراعظم نے سماجی و اقتصادی ترقی پر سی پیک کے تبدیلی کے اثرات کو سراہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سی پیک کی ترقی کےلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایم این ون ریلوے پراجیکٹ فریم ورک معاہدے کے پروٹوکول پر دستخط کا خیرمقدم بھی کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں، چینی صدر نے دورہ پاکستان کی وزیراعظم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد از جلد وزیراعظم شہباز شریف کے بھی دورہ چین کے منتظر ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button