پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کے کرائے میں 10 سے 23 ہزار کی کمی کر دی ہے۔ خواجہ سعد رفیق

پاکستان ریلوے نے متعدد مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی
فیصلہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا
کرایوں میں کمی سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کا رجحان بڑھے گا۔پورٹ ایریاز سے نکلنے والے تمام کنٹینر اسٹاک کے کرایوں میں کمی کی گئی
کنٹینرز ٹرین، مال بردار بوگیوں کے کرایوں میں 10 سے 23 ہزار کمی۔ریلوے حکام نے کنٹینرز ٹرین اور مال بردار بوگیوں کے کرایوں میں 10 سے23ہزار روپے تک کمی کردی۔
لاہور(سوسائٹی نیوز)
ذرائع کے مطابق کراچی سے کنٹینرز کے کرایوں میں 10ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے جو 1 لاکھ 70ہزار روپے سے کم کر کے 1 لاکھ60 ہزار روپے، بڑی مال بردار بوگیوں کا کرایہ 10 ہزار روپے کم کیا گیا ہے جو 1لاکھ 95 ہزار روپے سے کم کر کے 1لاکھ 85 ہزار روپے، چھوٹی مال بردار بوگیوں کا کرایہ 1 لاکھ 82 ہزار روپے سے کم کر کے 1لاکھ 70 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
اسی طرح بڑی ہائی کاپر ویگن کا کرایہ 4 لاکھ32 ہزار420 سے کم کر کے4 لاکھ 9ہزار،70 روپے ، چھوٹی ہائی کاپر ویگن کا کرایہ 2 لاکھ 84 ہزار 815 سے کم کر کے2 لاکھ63ہزار825 روپے کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن سے ملتان، پشاور، راولپنڈی اور لاہورسمیت تمام شہروں کے درمیان کنٹینرز اور مال بردار بوگیوں کے کرایوں میں اطلاق نافذ ہو گیا ہے۔