crossorigin="anonymous"> پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرض کی قسط موصول - societynewspk

پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرض کی قسط موصول

آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی قسط موصول

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض کی قسط موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.16 ارب ڈالر کی قسط پاکستان کو موصول ہوگئی ہے، جس کی وزارت خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے مشترکہ فنڈز کے تحت دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک کو آئی ایم ایف کی قسط موصول ہوگئی ہے، اس سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

2/2 This will help improve SBP’s foreign exchange reserves and will also facilitate realization of other planned inflows from multilateral and bilateral sources.

— SBP (@StateBank_Pak) August 31, 2022

خیال رہے کہ دو روز قبل آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی تھی، ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کرتے ہوئے 1.17 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

آئی ایم ایف بروگرام کی بحالی پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارک ہو پاکستان نادہندہ ہونے سے بچ گیا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کا پروگرام بحال کردیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو قرض کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل جائے گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button