crossorigin="anonymous"> پاکستان سرائیکی پارٹی نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کر دیا - societynewspk

پاکستان سرائیکی پارٹی نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کر دیا

ملتان(سوسائٹی نیوز)

پاکستان سرائیکی پارٹی نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیراعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سرائیکی پارٹی کی سربراہ ڈاکٹر نخبہ لنگاہ نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف  سے سید علی موسیٰ گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے سید علی موسیٰ گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا. ان شاء اللہ این اے 157 پی ڈی ایم  کے امیدوار سید علی موسی گیلانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

اس موقع پر ملک اللہ نواز وینس،اکبر انصاری ایڈووکیٹ،ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ،عابدہ بخاری،مطلوب بخاری و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button