پاکستان سرائیکی پارٹی کا سیلاب زدگان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،سیلابی پانی سے شہید ہونیوالوں کے لواحقین کو 20 لاکھ امداد دی جائے۔ ڈاکٹر نخبہ لنگاہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)
پاکستان سرائیکی پارٹی کی ڈیرہ غازی خان کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا مظاہرہ کی قیادت مرکزی چیئر پرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس سینئر نائب صدر علامہ اقبال وسیم مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ صوبہ سرائیکستان کے صدر سردار مقصود خان لنگاہ نے کی مظاہرین نے پارٹی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی بی نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ سرائیکی وسیب میں سیلابی پانی نے تباہی مچا دی ھے مگر موجود حکومتوں نے ان علاقوں کے مکینوں کے لیے کوئی رفاہی اقدامات نہیں کیے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے بےیارومددگار سڑکوں پر پڑے ھوے ہیں ان کا کوئی پرساں حال نہیں ہے۔
ھم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرائیکی وسیب کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی جائے سیلابی پانی سے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو کم از کم 20 لاکھ روپے امداد دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بھائیوں میں اپنی ہستی کے مطابق امدادی راشن تقسیم کرنے آئے ھیں
مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سرائیکی وسیب سیلابی پانی سے تباہ وبرباد ہو گیا ہے لوگوں کے گھر مال مویشی سیلابی پانی میں غرق ہو چکے انکا کوئی پرساں حال نہیں ہے اگر صوبہ سرائیکستان بن چکا ھوتا تو انکی یہ حالت نہ ہوتی 23 اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کا قیام ہمارا نصب العین ہے جس کے لئےکئی دہائیوں سے مسلسل جدو جہد کر رہے ہیں
مرکزی سینئر نائب صدر علامہ اقبال وسیم نے کہا کہ سرائیکی قوم اب جاگ چکی ھے ٹھگ لٹیروں کے جھانسے میں اب نہیں آئے گی ھم اپنا صوبہ سرائیکستان بنا کر دم لیں گے۔
مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ نے کہا کہ سرائیکی وسیب موجودہ حکمرانوں کی حقیقت سے واقف ھو چکا ھے انکا مشن صرف اپر پنجاب کی بالادستی قائم رکھنا ہے ھمارے علاقے کے نمائندے اپر پنجاب کے غلام ہیں ھمیں اپنا حق چھننا ھو گا 7۔ کروڑ سرائیکی عوام ھمارے ساتھ مل کر ان غلام نمائیندوں کو مار بھگائیں گے اور انشاللہ سرائیکی قوم پرست جماعتوں کو منتخب کریں گے ۔
اس موقع پر ملک جاوید چنڑ ایڈوکیٹ ڈاکٹر احسان چنگوانی نے بھی خطاب کیا مظاہرین نے صوبہ سرائیکستان کے حق میں بھرپور نعرے لگائے مظاہرین میں عبدالمجیر لنگاہ عبدالغفار حسنانی راول خان لنگاہ نوید خان لنگاہ اکبر خان کھوسہ شعیب خان کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے بعد ازاں پاکستان سرائیکی پارٹی کے قائدین نے بستی بزدا بستی گدپور بستی چانڈیہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں جا کر امدادی راشن تقسیم کیا