پاکستان کو ان شاء اللہ مشکلات سے نکالیں گے،پارٹی کارکن سرمایہ ہیں۔ میاں نواز شریف کا لندن میں ملک رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ سے ملاقات میں اظہار خیال

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی لندن میں سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے خصوصی ملاقات
لندن( سوسائٹی نیوز )
پاکستان کو ان شاءاللہ مشکلات سے نکالیں گے ۔پارٹی ورکز پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے لندن میں سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا، دوران ملاقات پاکستان کے سیاسی اور معاشی امور پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ انشااللہ پاکستان کو موجودہ مشکلات سے مسلم لیگ (ن) ہی نکالے گی۔ موجودہ صورت حال پر میاں نواز شریف نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کے مسلسل غلط بیانی پر مبنی بیانہ جھوٹ کا پلندہ ہے ، اس موقع پر قانونی امور پر بھی مشاورت ہوئی۔

دوران گفتگو میاں محمد نواز شریف کو ملک رفیق رجوانہ نے ملتان کے پارٹی ورکرز کا سلام پہنچایا جس پر انہوں نے کہاکہ تمام پارٹی ورکرز اور بالخصوص ملتان کے ورکرز ہمار ا سرمایہ ہے ،میاں نواز شریف نے خصوصی طور پر ملک آصف رجوانہ کے بارے میں دریافت کیا ،میاں نواز شریف جلد ہی پاکستان واپس آئیں گے۔
لندن ۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ لندن میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر رہے ہیں ۔