crossorigin="anonymous"> پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ،11ستمبر کو گیلانی خاندان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جائیگا۔ شاہ محمود قریشی - societynewspk

پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ،11ستمبر کو گیلانی خاندان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جائیگا۔ شاہ محمود قریشی

ملتان( سوسائٹی نیوز )

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے۔ علی باباچالیس چوروں والا ڈرامہ دوبارہ قوم دیکھ رہی ہے۔ پی ڈی ایم کی کرپشن‘ بداعمالی‘ نااہلیت کی بدولت 2018ء میں عوام نے انہیں مسترد کیا۔ سازش کے تحت شب خون مار کر عمران خان کو اقتدار سے باہر کیااور زبردستی پی ڈی ایم کو مسلط کیا گیا۔ پنجاب کی غیور عوام نے ضمنی انتخاب میں 13جماعتوں پر مشتمل اتحاد کو مسترد کیا۔ کراچی کی عوام نے بھی 15جماعتوں کو مسترد کیا۔ شکست کھا کر مسلط شدہ حکمرانوں کو وفاقی حکومت فی الفور چھوڑ دینی چاہئے تھی۔ لیکن یہ اقتدار سے زبردستی چمٹے ہوئے ہیں۔ 11ستمبر کو این اے 157 کی عوام چوروں کے ٹولے کو ایک بار پھر شکست کا تحفہ دیں گے۔ گیلانی خاندان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جائے گا۔ این اے 157 کی عوام کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔ جوق در جوق شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہی ہیں۔ پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی واضح اکثریت سے کامیاب ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل خان پور مڑل این اے 157 میں پیر سید الطاف حسین شاہ۔ پیر سید تجمل حسین شاہ اور پیر سید مہر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سادات برادری نے پی ٹی آئی امیدوار محترمہ مہر بانو قریشی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پیرسید امیر حیدر شاہ۔ملک عدنان ڈوگر۔ سید نجم الثاقب شاہ۔ ملک ظہور مہے۔ چودھری وصال ودیگر شخصیات موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مہنگائی اس وقت عروج پر ہے۔ عوام میں بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں۔ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان کے حکمرانوں نے کمی کی بجائے بڑھا دیا ہے۔ عوام پر بجلی اور پیٹرول کا بم گرا دیا گیا ہے۔ سفید پوش طبقے کیلئے تین وقت کی روٹی کھانا ممکن نہیں رہا۔ حکمرانوں کے غیر ملکی دورے ختم نہیں ہورہے۔ یہ لوگ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔ ان کے دل میں عوام کیلئے کیا درد ہے۔ عوام چار ماہ کی مہنگائی کو بھولے نہیں ہیں۔ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں عوام نے مہنگائی کا بدلہ لیا۔ 11ستمبر کو این اے 157 کی باشعو ر عوام امپورٹڈ حکمرانوں کو مہنگائی‘ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں‘ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بھر پور جواب دیں گے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان کی عوام پی پی‘ ن لیگ کی کرپشن کی وجہ سے ان سے متنفر ہو چکے ہیں۔ دونوں جماعتیں عوام کا اعتماد کھوچکی ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل باقی جماعتو ں پر پہلے ہی عوام کا اعتماد نہیں تھا۔ پاکستان کی عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم پر اس وقت مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ عمرا ن خان اور تحریک انصاف کی حکومتیں سیلاب میں گھرے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حکمت عملی طے کررہے ہیں سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کریں گے۔ نواز شریف پاکستان کی عوام کے ساتھ مخلص ہیں تو لندن بیٹھ کر بیان بازی نہ کریں۔ پاکستان آکر سیلاب زدگان کی عملی مدد کریں۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے ساتھ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔ جب تک ملک کو چوروں‘ لٹیروں سے آزادی نہیں ملتی۔ ملک سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی نہیں ہوتی اس وقت تک حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے یونین کونسل 18MR بستی رڈ این اے 157 میں وائس چیئرمین رانا ریاست علی خان کے جانب سے منعقد کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر عاشق بھٹہ نے بھٹہ برادری۔ملک خدا بخش بھٹّی برادری۔ حاجی چراغ دین ڈاھا برادری۔ شیخ تسلیم اصغر شیخ برادری۔ محمد اقبال سنگھیڑہ برادری نے مسلم لیگ نون اور پی پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر سید امیر حیدر شاہ۔ چیئرمین ممتاز خان بلوچ۔ پی ٹی آئی رہنما رانا عرفان اللہ۔ رانا فوجی محمد صادق۔ تسلیم اصغر۔ چودھری عزیز الرحمٰن۔ چودھری وصال اور دیگر ساتھ تھے۔ انہوں نے یونین کونسل ٹاٹے پور، موضع سنڈھل غلام حسین میں مہر ضمیر حسین سنڈھل کی جانب سے منعقد کردہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پر عوام نے ان کی بھر پور پذیرائی کی اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار محترمہ مہر بانو قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے یونین کونسل 18MR چک 17MR اور چک 15MR میں مہر فیض رسول اور رانا جبار کی طرف سے منعقد کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے پی ٹی آئی امیدوار محترمہ مہر بانو قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا#

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button