crossorigin="anonymous"> پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا - societynewspk

پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا

پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

پی ڈی ایم نے آرٹیکل63 کے تحت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نےتوشہ خانہ میں ملنےوالےتحائف کوظاہرنہیں کیا۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل کرانے کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، یہ ریفرنس آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

اجلاس میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ای سی ایل میں نام ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button