crossorigin="anonymous"> حکومت نے عمران خان کی تقاریر پر پیمرا کی پابندی کا نوٹس لے لیا - societynewspk

حکومت نے عمران خان کی تقاریر پر پیمرا کی پابندی کا نوٹس لے لیا

 عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم واپس لے لیا گیا

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

حکومت نے پیمرا کو عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت جاری کردیں جس کے بعد جاری کیا گیا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے سے متعلق دی گئی ہدایات واپس لے لی گئی ہیں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر عائد پابندی کچھ دیر بعد ہی ختم کردی ہے۔

اس سے قبل ملک بھر کے تمام ٹی وی چینلز اور نشریاتی اداروں کو سختی سے حکم جاری کیا گیا تھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کسی قسم کی تقریر یا پریس کانفرنس براہ راست آن ایئر نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پیمرا کی جانب سے کچھ دیر قبل جاری کیے گئے پابندی کے حکم نامے کے بعد مختلف مکاتب فکر کی جانب سے شدید مذمتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

غالب گمان یہ ہے کہ حکومت نے عوامی دباؤ میں آکر عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی ہٹائی کیونکہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف پی بی اے، ایمنڈ سمیت دیگر صحافتی تنظیموں کی جانب سے پیمرا کے اقدامات کی مذمت کی گئی۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کی جانب سے کہا گیا کہ یہ اقدام اظہار رائے پر پابندی کے مترداف ہے۔

مزید پڑھیں : عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی

ایمنڈ کے مطابق آئین پاکستان ہر فرد کو اپنی رائے کے اظہار کا پورا حق فراہم کرتا ہے، کسی بھی آڑ میں حق اظہار رائے کو سلب نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں : پی بی اے کا عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا نوٹس

اس کے علاوہ پی بی اے کی جانب سے بھی پیمرا کے نوٹیفکیشن کو اظہار رائے پر قدغن قرار دیا گیا تھا، پی ایف یو جے سمیت صحافتی تنظیموں نے بھی عمران خان کی تقاریر پر پابندی کو غلط قرار دیا تھا۔

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، پیمرا کو عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کی ہدایت

پیمرا آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت قانونی تقاضوں پر بدستور عمل درآمد یقینی بنائے: وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم نے وفاقی حکومت کو قانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو ہدایت بھجوائی

پیمرا کے سیکشن 5 کے تحت پابندی اٹھانے کی ہدایت کی گئی: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

وزیراعظم نے عمران خان کے دور کی تلخ روایات ختم کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔

قائد محمد نوازشریف، مریم نواز، سیاسی قائدین اور راہنماؤں کے ساتھ عمران خان نے چار سال اپنے دور اقتدار میں جو کیا، ہم اس پر یقین نہیں رکھتے۔

جمہوری اصولوں، اظہار رائے کی دستوری آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں۔

سیاسی مخالفین، راہنماؤں، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی عمران خان کی منفی سوچ اور رویہ رہا ہے۔

سیاسی مخالفین کے خلاف عمران خان جو بولنا چاہتا ہے، بولے۔

ہمارے خلاف عمران خان کی تقریر عوام تک پہنچے تاکہ انہیں اس فتنے کی حقیقت واضح ہوتی جائے۔

عمران خان کے حامیوں کو فتنے، فساد اور جھوٹ کی حقیقت سمجھنا ہوگی۔

ہم جمہوری سوچ رکھتے ہیں، فاشسٹ عمران خان نہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button