crossorigin="anonymous"> عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔شیخ طارق رشید،اختر عالم قریشی،مدنی خلیل قریشی،نواز ناظر - societynewspk

عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔شیخ طارق رشید،اختر عالم قریشی،مدنی خلیل قریشی،نواز ناظر

ملتان( سوسائٹی نیوز)

سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،اختر عالم قریشی، مدنی خلیل قریشی، نواز ناظر صدر 216 رہنما مسلم لیگ نے کہا ہے عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔اب ان کی سننے والا کوئی نہیں اپنے لانگ مارچ میں شاہ محمود کا کردار اتنا ہے جتنا ایک شہہ بالے کا ہوتا ہے دلہے کے بغیر لانگ مارچ کی بارات کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

لانگ مارچ سے صرف عوام کو پریشانی ہو رہی ہے اور ان کو عوام کی پریشانی کا کوئی احساس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ایوان نے منتخب کیا ہے جو اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی اور جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہونگے جس میں انشا اللہ مسلم لیگ ن کو کامیابی ہو گی۔

عمران خان نے پاکستان کے شرفاء لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، پاک افواج کے شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے، اداروں میں بغاوت کے تماشے لگانے پاک افواج کے جذبات سے کھیلتے رہے ہیں۔ ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے۔

خود پاکستان کو ائی ایم ایف کے چنگل میں پھنسا کر دیوالیہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ جب میاں شہباز شریف کی حکومت آئی تو عمران خان اپنی ذاتی عناد کی خاطر ملک دشمنی میں اس حد تک پہنچ گئے کہ اپنی صوبائی حکومتوں کے وزیر خزانہ کے ذریعے آئی ایم ایف کو پاکستان کو قرض نہ دینے کے لئے خط لکھنے جیسے اقدامات اٹھائے جس سے پاکستان کو سری لنکا بنانے کے خواب دیکھے جانے لگے ۔

یہ تو میاں شہباز شریف کی مخلوط حکومت نے اپنی دن رات کی محنت سے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button