crossorigin="anonymous"> وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مکمل ناکام،عوام دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کریں۔ رانا فراز نون - societynewspk

وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مکمل ناکام،عوام دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کریں۔ رانا فراز نون

ملتان(سوسائٹی نیوز)

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام وسیب میں سیلاب کے متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے فلڈ ریلیف کیمپ چونگی نمبر 9 اور بیرون پاک گیٹ لگا دئیے گئے۔

کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رانا محمد فراز نون نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کیلئے مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی بدولت وسیب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں کنٹرول سے باہر ہو گئیں ہیں۔ ناقابل تلافی جانی و مالی نقصانات اندازوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی اپنے وسیب زادوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی نقدی، کپڑے، کمبل،رضائیوں اور خشک راشن سے امداد کریں۔ سرائیکستان ڈیموکریٹک متاثرین تک سامان پہنچائے گی۔

اس موقع پر عنایت اللہ مشرقی، عبدالستار تھہیم، شعیب نواز بلوچ، سائرہ زیدی، خواجہ شعیب الحسن، کامران بلوچ، طاہر بھٹہ، رضوان قلندری اور دوسرے کارکنان موجود تھے

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ میں مرکزی صدر ایس ڈی پی عنایت اللہ مشرقی و دیگر وموجود ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button