crossorigin="anonymous"> جعلی پیر نذیر احمد کیخلاف اہلیان زکریا ٹاون و شالیمار ٹاون کا احتجاجی مظاہرہ - societynewspk

جعلی پیر نذیر احمد کیخلاف اہلیان زکریا ٹاون و شالیمار ٹاون کا احتجاجی مظاہرہ

جعلی پیر نذیر احمد کیخلاف اہلیان زکریاٹاون و شالیمار ٹاون کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سوسائٹی نیوز)

اہلیان علاقہ زکریا ٹاؤن،شالیمارٹا ؤن کے مکینوں اور تاجروں کا جعلی پیر نذیر احمد جنسی درندے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرہ کی قیادت جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ،منیر ہانس،حاجی عبدا لعزیز،جاوید غوری،قاضی راشد،قاسم بگٹی،ملک رمضان سیال،ملک منیر آرائیں،نواز آرائیں،محمد شان ،محمد عرفان،ملک ساجد،منور عزیز،ملک اجمل،شفقت عابد خان،ڈاکٹر غلام شبیر،ملک آصف راں،طارق واہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

مظاہرہ سے خطاب کر تے ہوئے عارف فصیح اللہ،منیر ہانس،حاجی عبدا لعزیزنے کہاکہ جعلی پیر نذیر احمد نے غریب خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ کاجھانسہ دے کر ان کی کواری بچیوں سے شادی کرتا ہے اور اس کے بعد بچیوں پر جنسی تشدد کرتا ہے اور برہنہ ویڈیو بنا کر ان کے والدین کو بلیک میل کرتا ہے اور جو بلیک میل نہیں ہوتا اس پر مختلف تھانوں میں پولیس کو پیسے دے کرجھوٹی ایف آئی آر درج کروادیتا ہے،اس جعلی پیر نے کئی شادیاں کر کے کئی بچیوں کو برباد کر چکا ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،۔

ہم وزیر اعلی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آرپی او ملتان،سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے جعلی پیر نذیر احمد جنسی درندے کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے اور بچیوں اور ان کے لواحقین کے خلاف تھانہ زکریا،تھانہ قطب پور،تھانہ کینٹ،تھانہ چہلک،تھانہ بی زیڈ یو میںجوچھوٹی ایف آئی آر درج ہیں خارج کی جائیں اور ایسے درندے کو سخت سے سخت سزا دیکر غریب بچیوں کی عزتوں سے کھلنے والے اس درندے سے نجات مل سکے۔

 

ملتان۔اہلیان علاقہ زکریا ٹاؤن،شالیمارٹا ؤن کے مکینوں اور تاجروں کا جعلی پیر نذیر احمد جنسی درندے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے،جس کی قیادت جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ،منیر ہانس،حاجی عبدا لعزیز،جاوید غوری،قاضی راشد،قاسم بگٹی،ملک رمضان سیال،ملک منیر آرائیں،نواز آرائیں،محمد شان ،محمد عرفان،ملک ساجد،منور عزیز،ملک اجمل،شفقت عابد خان،ڈاکٹر غلام شبیر،ملک آصف راں،طارق کر ر ہے ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button