crossorigin="anonymous"> یہ وقت سیاست کا نہیں،عوام سیلاب متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں۔ میاں نواز شریف - societynewspk

یہ وقت سیاست کا نہیں،عوام سیلاب متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں۔ میاں نواز شریف

یہ وقت سیاست کا نہیں، متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے، نوازشریف

لندن (سوسائٹی نیوز)

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔

سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بہت نقصان ہوا ہے، سیلاب سے ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں بےگھر ہوچکے ہیں، یہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا موقع ہے، متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ وقت کوئی اور کام کرنے کا نہیں متاثرین کی مدد کا وقت ہے، سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنی چاہیے، یہ وقت سیاست کا نہیں، متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔

سابق وزیراعظم نے پارٹی اراکین، ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں اور اپنی تمام تر صلاحیتیں سیلاب متاثرین کے لیے لگا دیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھی امدادی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے جارہی ہیں، مریم نواز سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button