سستے آٹے کیلئے لائنوں میں لگا کر عوام کی تذلیل نہ کی جائے۔ سٹی کونسل

سستے آٹے کیلئے لائنوں میں لگا کر عوام کی تذلیل نہ کی جائے۔ سٹی کونسل
ملتان (سوسائٹی نیوز)
سٹی کونسل کا ماہانہ اجلاس صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ کی زیرقیادت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہمان خصوصی چیئرمین کاشتکار فاونڈیشن منیر شاہین،چیئرمین سٹی کونسل کرامت علی شیخ،ڈاکٹر ظہور احمد،ملک امجد سعید تھہیم، سید صفدر علی بخاری،ملک محمد رضوان اعوان،ملک ماجد سعید،شاہد قریشی اور محمد عرفان رانا نے شرکت کی۔
اجلاس میں عوام کو سستا آٹا نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سستے آٹے کیلئے لائنوں میں لگا کر عوام کی توہین نہ کی جائے۔ عوام تک سستے آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے جامع پالیسی بنائی جائے۔