crossorigin="anonymous"> - societynewspk

خانہ کعبہ کو چھونے اور حجر اسود کو بوسہ دینے کی اجازت، زائرین کے لیے بہت بڑی خوش خبری

 

مکہ مکرمہ(سوسائٹی نیوز)

زائرین حج و عمرہ کے لیے خوش خبری ہے کہ اب وہ خانہ کعبہ کو چھو سکیں گے اور حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خانہ کعبہ کے گرد عارضی حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا، یہ رکاوٹیں کرونا وبا سے حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر کھڑی کی گئی تھیں۔

تقریباً ڈھائی سال بعد رکاوٹیں ہٹنے پر اب زائرین حجر اسود اور خانہ کعبہ کو ہاتھ لگا سکیں گے، اور بوسہ دے سکیں گے۔

رکاوٹیں ہٹنے پر عمرہ زائرین والہانہ انداز میں بیت اللہ کی دیواروں اور حجر اسود کی طرف امڈتے چلے آئے، زائرین اب حطیم میں نوافل بھی ادا کر سکیں گے۔

سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button