پی ایچ اے ملتان کا شاہ شمس پارک میں جھیل اور ریسٹورنٹ کی بحالی کا فیصلہ،چیئرمین اعجاز حسین جنجوعہ کی ٹاسک فورس نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا

ملتان(سوسائٹی نیوز )
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے شاہ شمس پارک میں جھیل اور ریسٹوررنٹ کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں رواں ماہ نیلامی عمل میں لائی جائے گی۔شہریوں کی جانب سے پی ایچ اے کے اس اقدام کی خوب پذیرائی کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا کہ شا ہ شمس پارک کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔شاہ شمس پارک کا ایک حصہ مکمل طور پر بحال کر چکے ہیں۔داخلی دروازے کی تزئین وآرائش کا کام بھی جاری ہے۔جھیل اور ریسٹورنٹ کی بحالی سے پارک کی تاریخی حیثیت بحال ہو گی۔عوام کو سستی تفریح مہیا ہوگی۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ شہرکی سب سے بڑی تفریح گاہ میں جھیل اور ریسٹورنٹ کی بحالی سے تفریح کے ساتھ ساتھ ادارے کی سیلف انکم میں بھی اضافہ ہو گا۔عرصہ دراز سے غیر فعال جھیل فیملیز کو بھرپور تفریح میسر آئے گی۔پارک میں جھولوں کی نیلامی کے لئے بھی اشتہار دیا جا چکا ہے اور شہر میں پارکوں کی تزئین و آرائش میں مصروف عمل ہے۔موسمی پھولوں کی شجر کاری کے لئے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ملتان( سوسائٹی نیوز)
چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ کی کاوشوں سے قائم کی گئی ٹاسک فورس نے عملی اقدامات کا اغاز کر دیا ہے۔پرویز الہی پارک،کے بلاک شاہ رکن عالم امیرآباد پارکوں میں عوامی شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پارکوں میں تزئین وآرائش پر بھی کام مکمل کرلیا۔کلین اینڈ گرین وژن کی تکمیل کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔
ان خیالات کااظہار چیئر مین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے امیر آباد پارک کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔اُنھوں نے سیکورٹی گارڈز کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملازمین ذمہ داری اور ایمانداری سے ڈیوٹیا ں سرانجام دیں ڈیوٹی سے غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔پارک میں آنیوالے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے مسائل دریافت کئے۔شہریوں کی شکایت کے ازالے کے لئے عملے کو فوری طور پر مسائل کو حل کروا دیا گیا۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ پارک میں تزئین وآرائش پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔شہری شکایات سیل کے لئے بنائے گئے وٹس ایپ نمبر پر مسائل بھیجیں جن کو فوری حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔