crossorigin="anonymous"> آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے،پبلک پائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پارکوں اور گرین بیلٹس پر درخت لگائیں گے۔ اعجاز حسین جنجوعہ - societynewspk

آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے،پبلک پائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پارکوں اور گرین بیلٹس پر درخت لگائیں گے۔ اعجاز حسین جنجوعہ

ملتان(سوسائٹی نیوز )

چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ پارکوں اور گرین بیلٹس کی بحالی کے لیئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گرین بیلٹس کو پھولوں اور درختوں سے آراستہ کریں گے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر بھر کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر درخت لگائیں گے۔آلودگی کے خاتمے کے لیئے درختوں کی شجرکاری نا گزیر ہے۔ادارے کے استحکام کے لیئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

 ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے جاری منصوبوں پر بریفنگ لیتے ہوئے کہا۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اعجاز حسین جنجوعہ نے مزید کہا کہ شجرکاری کے فروغ کے لیئے بھرپور اقدامات کریں گے تمام طبقہ ہائے فکر شجرکاری میں بڑھ چرھ کر حصہ لیں تمام سرگرمیاں میرٹ پر کریں گے۔آفیسران اور ملازمین ایمانداری اور دلجمئی سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

اُنھوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔پارکوں اور گرین بیلٹس پر پودوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔عوام الناس بھی پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی کا خیال رکھیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button